29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ابھیشک بچن فلم دم مارودم کی تشہیرکے لیے پونا پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ابھیشک بچن فلم دم مارودم کی تشہیرکے لیے پونا پہنچ گئے
پونا…بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ابھیشیک بچن اپنی آنے والی فلم دم مارو دم کی تشہیر کے لیے پونا پہنچ گئے۔پونا میں پریس کانفرنس میں ابھیشیک بچن نے بتایا کہ دم مارو دم کی کہانی ایک ایسے پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جسے گوا میں ڈرگ مافیا کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔اس فلم میں 70 کی دہائی کے مشہور گانے دم مارو دم کا ری مکس بھی شامل ہے۔شوخ و چنچل اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم میں ہیروئن کا کرادار ادا کیاہے، دم مارو دم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔