29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹوبہ ٹیک سنگھ :اقبال نگر کے ایک گھر میںآ تشزدگی
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ :اقبال نگر کے ایک گھر میںآ تشزدگی
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے اقبال نگر میں ایک گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپئے مالیت کا فرنیچر اور سامان جل کر راکھ ہو گیا۔اقبال نگر کا رہایشی الطاف حسین اہلخانہ کے ساتھ شہر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اچانک گھر میں بجلی کا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھرک اٹھی جس کے باعث گھر میں موجود قیمتی فرنیچر اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔