تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی، اسلام آباد،مظفرآباد اور سوات میں بارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آج لاہور،گجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور بالائی خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔استور اور اسکردومیں بارش اور ہلکی بارف باری سے موسم سردہوگیا۔ ضلع کوہستان ،مانسہرہ ، اسلام آباداور پنڈی میں بھی آج صبح بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔مظفرآباد میں وادی نیلم ، ہٹھیاں بالا اور چکار سمیت آزاد کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔مظفر آباد میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم ڈھونگا کس کے مقامپر، سری نگر اور مظفرآباد روڈ چکوٹی کے مقام پر اور اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے مقام سے بند کردیا گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 48ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مری میں 46،سبی،پتن35،35،مظفر آباد31،گڑھی دوپٹہ30،بارکھان27،مالم جبہ23،کوٹلی ،رسال پور21،21،چراٹ اور دیر میں 20،20ملی میٹر، کاکول، استورمیں 17، 17،ملتان15،لاڑکانہ،ڈی جی خان14،14،کالام12،بالاکوٹ،بہاول پوراورسیدو شریف11،11، بہاول نگر،دروش10،10،لوئر دیر،میر خانی9،9،گوپس،پاراچنار7،7،بنوں،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لاہور،راول پنڈی،ژوب،سیال کوٹ اورساہی وال میں 5،5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.