29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نوشہرہ ،زیارت کاکا صاحب میں گرلز اسکول دھماکہ خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
نوشہرہ … نوشہرہ میں شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں نامعلوم شدت پسندوں کوگورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا دیا جس سے اسکول کا ایک کمرہ مکمل طور پر تباہ جبکہ دوسرے کو شدید نقصان پہنچا۔ واقع کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔