تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں پرتشددواقعات،پولیس اہلکار سمیت6افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں پر تشدد واقعات میں تین خواتین اورایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں سفاری پارک کے عقب میں نالے سے چالیس سال کی خاتوں اور سولہ سال کی لرکی کی لاشیں ملی ہیں جن میں خاتون کو گولی مارکر جبکہ لڑکی کو تشدد سے ہلاک کرکے نالے میں پھینکا گیا ،،بلدیہ ٹاؤن سیکٹرڈی تھری مین رانگڑ محلہ میں ایک گھر سے سنی تحریک کے سیکٹر ممبرفرحان قادری اور ان اس کی اہلیہ یاسمین کی لاشیں ملیں جنہیں تیز دھار آلہ کے وار کرکے ہلاک کیا گیا ،،جیکشن تھانے کی حدود کیماڑی میں پولیس کورٹر میں رہائش پزیر ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ کی سر میں گولی لگی لاش کھر سے ملی پولیس کے مطابق ثنا اللہ نے خودکشی کی ہے جبکہ نیو کراچی میں فائرنگ سے شریف آباد تھانے کا سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹرذوالفقار قائم خانی کو گھر پر فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا ،قانونی کارروائی کے لئے لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ۔ماڑی پور میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے فہیم اور نعیم زخمی ہوگئے ، بلوچ کالونی میں ایک سیاسی جماعت کا کارکن قاری وقاص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔کلا کوٹ اور گارڈن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ، جبکہ ڈاکس تھانے کے حدود میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.