29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اٹک:کنویں سے ملنے والی8میں سے دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم ،گلا دبا کر ماراگیا
جنگ نیوز -
اٹک …اٹک میں کنویں سے برآمد ہونے والی8 میں سے دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،دونوں کو گلہ دباکر ہلاک کیا گیا۔لاشوں کی ابھی تک شناخت نہ ہوسکی۔اٹک کے علاقے چائنہ چوک میں ایک کنویں سے8 افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور اہل علاقے پہنچ گئے۔لاشوں کو ریسکیو کے عملے نے کنویں سے نکالا۔جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرخالد محمود کے مطابق دو لاشوں کا ابھی تک پوسٹ مارٹم مکمل ہوا ہے ۔جس کے مطابق دونوں کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا ہے۔ڈی پی او اٹک اخترعباس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے آٹھوں افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔لواحقین میں سے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان تمام افراد کی گمشدگی کی کوئی رپورٹ کسی بھی تھانے میں درج ہے۔