29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاپ اسٹار ایکون بالی ووڈ فلموں میں کام کے خواہشمند
جنگ نیوز -
واشنگٹن … امریکی پاپ گلوکار ایکون بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔آجکل اپنے کنسرٹس کے لیے بھارت کے دورے پر موجود ایکون کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلموں کا حصہ بننے کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس طرح کے کردار کرنا پسند کریں گے۔ بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی بے پناہ دلچسپی ظاہر کرنیوالے ایکون پہلے ہی بھارتی موسیقاروں کے ساتھ اپنے گانے کمپوز کرواچکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی فلم RA Oneکے لیے بھی ایک گانا گایا ہے۔واضح رہے کہ ایکون آج اپنی38ویں سالگرہ بھی منارہے ہیں۔