29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
واشنگٹن، پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں جاری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... قرض کی نئی قسط کے حصول کے لیے پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی وفد نے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے چیف عدنان مزاری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستانی وفد نے ملک کی معاشی صورت حال ، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی تعمیل اوراہداف کے حصول پرگفتگوکی۔