29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیچہ وطنی میں تھانے سے اغوا اور قتل کے7 ملزمان فرار
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی ... چیچہ وطنی میں تھانہ سے اغوا اور قتل کے7 ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کے حوالات میں اغوا برائے تاوان اور قتل کے سات ملزمان جوڈیشیل ریمانڈ پر حوالات میں تھے ،جہاں سے وہ رات کوفرار ہوگئے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔