تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیئر مین اوگرا جعلی ڈگری کیس،فریقین کودوبارہ نوٹسز جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا جعلی ڈگری کیس میں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے اوگرا کے سابق ملازم انور خان کی طرف سے چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے تقرر اور جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ اوگرا کے وکیل اختر عزیز نے وکالت نامہ پیش کرتے ہوئے درخواست پر بحث کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی۔کیس کی سماعت پر وفاق اور چیئرمین کا کوئی بھی نمائندہ پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.