تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھٹو ریفرنس ،پیپلزپارٹی نے نان ایشو کو ایشو بنا دیا ،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو ریفرنس کے ذریعے نان ایشو کو ایشو بنایا لیکن اب نان ایشوز کی سیاست کسی کام نہیں آئے گی۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی اس ایشو پر سندھ کارڈ استعمال کرنے کی بجائے عدلیہ کے فیصلے کو قبول کریگی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے کئی جرائم چھپانے کیلئے بھٹو ریفرنس دائر کیا لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کا رویہ تبدیل نہیں ہوا ،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری سیاست میں دوبارہ تلخی لانے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.