تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہینے میں ایک بار اسپرین ، لبلبہ کے سرطان کے امکان کو کم کرتی ہے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مہینے میں ایک بار اسپرین کے استعمال سے لبلبہ کے سرطان کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔فلوریڈا میں کی گئی طبی تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ مہینے میں صرف ایک بار اسپرین کھانے سے لبلبہ کے سرطان کے چھبیس فیصد امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ لبلبہ بہت سے ہارمون اور خامرے پیدا کرتا ہے جس میں انسولین اہم ہے۔ طبی محققین نے مشورہ دیا ہے کہ اسپرین استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کریں کیونکہ اسپرین کے استعمال سے کچھ مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.