تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں صوبائی سطح پر اینٹی نارکوٹکس کمیٹی کے قیام کی تجویز

جنگ نیوز -
کراچی…قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن نے انسداد منشیات کے لئے پولیس میں اینٹی نارکوٹکس سیل اور صوبائی سطح پر اینٹی نارکوٹکس کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے۔انسداد منشیات سے متعلق اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے صوبائی سطح پرقواعد و ضوابط اورموثر حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں کمانڈراینٹی نارکوٹکس، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ ایکسائزکے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ پولیس میں اینٹی نارکوٹکس سیل اور صوبے میں اینٹی نارکوٹکس کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں پاکستان کوسٹ گارڈ اور انسداد منشیات کے سلسلے میں متحرک سماجی تنظیموں کے اشتراک سے عملی اقدامات کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.