29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی ایکسپریس چیچہ وطنی کے قریب حادثے کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس چیچہ وطنی میں حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اترنے سے سات مسافر خواتین زخمی ہوگئیں۔کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے لاہور اور کراچی کے درمیان تین گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس اتوار کی سہ پہر پانچ بجے کراچی سے چلی اور آج دوپہر دو بجے چیچہ وطنی اسٹیشن کے قریب اس کی چھ مسافر بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں چھ خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔