29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فلپائن کے آتش فشاں ٹال کے پھٹنے کا خدشہ
جنگ نیوز - منیلا . .. ... . . . . فلپائن کے آتش فشاں ٹال کے پھٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کوانخلاکے لیے تیاررہنے کاحکم دے دیا گیا ۔دارالحکومت منیلا سے 65 کلومیٹر جنوب میں Batangas کے علاقے میں موجود آتش فشاں ٹال بظاہر تو خاموش نظر آرہا ہے مگر فلپائن کے زلزلے اور آتش فشاں سے خبردار کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اندر لاوا پکنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔کسی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقے کے نزدیک رہنے والوں کے محفوظ مقامات پر جانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ذریعہ آمدنی پہلے ہی بہت کم ہے اور اگر وہ یہ علاقہ چھوڑ کر چلے گئے تو زندگی گزر بسر بہت مشکل ہوجائے گی۔