تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد:تھانہ سول لائن میں دھماکا،ایک اہلکار سمیت3 افراد زخمی

جنگ نیوز -
فیصل آباد.. . .... . . فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں رکھا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے تھانے کی چھت کاایک حصہ گرگیا،تین کمرے تباہ ہوگئے۔ ملبے تلے دب کر تین افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر عثمان کے مطابق 8 مارچ کو تھانہ سول لائن کے قریب سی این جی اسٹیشن کے باہر ہونے والے دھماکے کے مرکزی ملزم عثمان کی نشاندہی پر برآمد کیا جانے والا بارودی مواد سول لائن تھانے کے مال خانے میں رکھا ہوا تھا جو اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکاخیز موادپھٹنے کے نتیجے میں تھانے کی چھت کاایک حصہ گرگیا اورمال خانے سمیت تین کمرے مکمل طورپرتباہ ہوگئے۔واقعے میں ڈیوٹی پر موجود ایک اہلکار سمیت3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے تھانے کے باہرکھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرکے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جارہاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.