تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دم ما رو دم گرل دپیکا پڈوکون ٹیٹو کوئین قرار

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ...با لی وڈ کی اداکاراؤں کو پر کشش ، حسین اور بہترین اداکارہ کے اعزازات سے تو نوازا جا تا ہی ہے تاہم حال ہی میں دم ما رو دم گرل دپیکا پڈوکون کو ٹیٹو کوئین (Tattoo Queen) کے خطا ب سے نوازا گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کوبھارت کے پہلے ٹیٹو کنویشن کے منتظمین نے اس ٹائٹل کا حقدار ٹھہراتے ہو ئے اس کنونشن میں مدعو بھی کیا مگر لندن میں جاری فلم Desi Boyzکی شوٹنگ کے باعث دپیکا شرکت نہیں کرسکیں۔25سالہ دپیکا پڈوکون اپنی گردن کی پشت پر اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام کا جبکہ ٹخنے پر بھی ایک مزید ٹیٹو کھداواچکی ہیں اور آج کل ان کے مقبول آئٹم سانگ دم مارودم میں ان کے جسم پر بنے عارضی ٹیٹوز نے بھی انھیں تو جہ کامرکز بناد یا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.