تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیامیں شدید لڑائی، 24گھنٹوں میں ایک سو سے زائد افرادہلاک

جنگ نیوز -
طرابلس...لیبیا میں کرنل قذافی کی فوج اور مخالفین کے درمیان شدید لڑائی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو سے زائد افراد مارے گئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اپنی امن فوج لیبیا بھیجنے کو تیار ہے۔لیبیا کے شہر مصراتہ سے تقریباً ایک ہزار افراد کوایک فیری کے ذریعہ محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ مزید پانچ ہزار شہریوں کو نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔لیبیاکے مختلف علاقوں سے تقریبا گیارہ ہزار افراد جان بچاکر تیونس پہنچ گئے ہیں۔قذافی کی حامی فورسزتوپ خانے سے شدید گولہ باری کے ساتھ مغربی شہروں کی آبادی کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو دس افرادمارے گئے ۔اقوام متحدہ کے مطابق کرنل قذافی نے غیر ملکی امدادی کارکنوں کی حفاظت کا یقین دلانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشن کومصراتہ میں داخلے کا یقین بھی دلایاہے۔ادھر یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی طرف سے درخواست کی گئی تو مصراتہ میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور حفاظت کے لیے یورپی یونین وہاں اپنا ایک امن فوجی دستہ بھیج سکتی ہے۔تاہم اس کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے درخواست ضروری ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.