تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کا ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
راولپنڈی...پاکستان نے نئے بیلسٹک حتف 9میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے حتف9سیریز کے ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ نصر میزائل ایٹمی ہتھیاروار ہیڈ کے ساتھ 60کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نصر میزائل اسٹریٹجک پروگرام کو وسعت دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.