29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حفیظ شیخ کی امریکی ڈپٹی سیکرٹری برائے مینجمنٹ ریسورس سے ملاقات
جنگ نیوز -
واشنگٹن...پاکستان کو معیشت بشمول توانائی میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ معاشی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے ۔ یو ایس پاکستان اسڑٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری برائے مینجمنٹ ریسورسز تھامس نائیڈس سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور معیشت کے مثبت پہلوؤں مثلاً ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے سے آگا ہ کیا۔دونوں جانب سے اس بات پر اتفا ق کیا گیا کہ امداد کے سلسلے میں باہمی مشاورت سے بہتر طریقے تعلیم، صحت، توانائی اور معاشی تر قی کے شعبوں میں امریکی امداد مرکوز رہے ۔