29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی مفاہمت پر مبنی نئی حکومت کی تشکیل، ق لیگ شراکت اقتدارپر رضامند
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پیپلزپارٹی نے ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی مفاہمتپر مبنی نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاریاں کررہی ہیں اور اس ضمن میں مسلم لیگ ق، جے یو آئی ف اور متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ مسلم لیگ(ق)نے شراکت اقتدارکے فارمولے پررضامندی ظاہرکردیہے۔حکومت کی جانب سے مسلم لیگ(ق)کووفاق میں سینئروزیر،4وفاقی وزیراور8وزرائے مملکت دیے جائینگے اور ساتھ ہی ق لیگ کی ایک اہم شخصیت کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرمقرر کرنے کی بھی پیشکش کی گئیہے۔ق لیگ کے علاوہ حکومت کی ایم کیوایم اورجے یوآئی(ف) سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں شامل جماعتوں سے سینیٹ ،انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائیگی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی اپوزیشن اور سابقہ اتحادیوں سے رابطے درحقیقت بجٹ منظور کرانے کے مشکل مرحلے کو عبور کرنے کیلئے ہیں۔ صدر آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات بھی اسی پس منظر میں کی گئی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پی پی اور ق لیگ کے درمیان مفاہمت کے پہلے مرحلے چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کیخلاف این آئی سی ایل اسکینڈل میں تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے آفیسر ظفر قریشی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور اب توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے۔