29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملا ئشیا میں دبلے بچوں کوامتحان میں زیا دہ نمبر دیئے جا ئیں گے
جنگ نیوز -
کوالالمپور…سینٹرل مانیڑنگ…ملا ئشیا کے اسکولو ں میں اب دبلے بچوں کو امتحا نا ت میں زیا دہ نمبر دیئے جائیں گے۔ ملائشیا کی وزارتِ صحت کے تحت شروع کیے گئے اس پرو گر ام میں بچو ں کو ان کے قد اور وزن میں منا سبت کے لحا ظ سے نمبر دیئے جا ئیں گے جنہیں با قا عدہ سالا نہ رپورٹ کا رڈمیں بھی شا مل کیا جائے گا ۔ اس مہم کے تحت اسکو لوں کی کینٹین میں کو لڈ ڈرنکس اور جنک فو ڈ کی فر وخت پر بھی پا بندی عائدکردی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں بچوں کی صحت کو بہتر بنا نا اور انہیں مٹا پے سے بچا نا ہے ۔واضح رہے کہ ملائشیا کی ایک تہائی آ بادی مٹا پے کا شکارہے اور مٹا پے کے مرض کے لحا ظ سے ملائشیاایشیا ئی مما لک میں چھٹے نمبر پر مو جو د ہے ۔