29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سرگودھا:ایک ہی خاندان کے 5افراد کا قتل، دو ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں ایک ہی خا ند ان کے پانچ افراد کو قتل کر نے کے الزام میں دو افرا د کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزما ن میں مقتول خا ندا ن کے سربراہ کا بھا ئی بھی شامل ہے۔پو لیس ذرائع کے مطا بق تھا نہ عطا شہید سرگودھا کے گاؤں 48 جنو بی میں تین بچوں سمیت پا نچ افرا د کو قتل کر نے کے واقعہ میں ملوث چنیوٹ کے رہا ئشی ملزم ظفر اور مقتو ل خا ند ان کے سر بر اہ غلا م رسو ل کے بھا ئی میا ں محمد کو حر است میں لے لیا گیا ہے ۔ ابتد ائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم ظفر کے مقتول غلا م رسو ل کی بیٹی سے مر اسم تھے وقو عہ کے وقت دونو ں نے اپنے گھر والو ں کو نشہ آور چیز کھلا ئی ہو ئی تھی اور وہ نیند کے باعث بے ہو ش تھے جبکہ دونوں رنگ رلیاں منا نے میں مصر وف تھے اس دوران مقتول غلا م رسول کا بھا ئی میا ں محمداچا نک گھر آ گیا صورت حا ل دیکھ کر طیش میں آنے کے بعد اس نے کلہاڑی اٹھا ئی اور گھر کے تما م افراد کو قتل کر دیا، جبکہ ملزم ظفر مو قع سے فرار ہو جا نے میں کا میا ب ہو گیا پو لیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر نے کے بعد آ لہ قتل کلہا ڑی بر آمد کر لی ہے جبکہ دوسر ی طر ف قتل ہو نیوالے پا نچوں افراد کو سپر د خا ک کر دیا گیا۔