29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین پاکستان کی امداد کیلئے شرائط نہیں لگاتا ،شہباز شریف
جنگ نیوز -
بیجنگ…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی چاہتا ہے ،اس نے اپنی امداد کو کبھی شرائط کا پابند نہیں بنایا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات بیجنگ میں چائنہ ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ بینک کے چیئر مین لیروگو سے ملاقات میں کہی۔ چینی بینک کی طرف سے لاہور رنگ روڈ،راولپنڈی رنگ روڈ اور چھوٹے پاور پلانٹس میں مشترکہ سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے چین کے بیجنگ میٹرو نیٹ ورک کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سب وے میٹرو میں سفر بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے چین کی سب سے بڑی کنسٹرکشن کمپنی نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں لاہور میں چین کے تعاون سے سب وے کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔