29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ:86 فیصد خواتین کیٹ میڈلٹن سے حسد محسوس نہیں کرتیں،سروے
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 86 فی صد خواتین مستقبل کی شہزادی کیٹ میڈلٹن سے کسی قسم کا کوئی حسد محسوس نہیں کرتیں۔شہزادی بننے کسی بھی لڑکی کا خواب ہوسکتا ہے مگر دل چسپ بات یہ ہے کہ برطانوی خواتین کی اکثریت شہزادی بننے والی کیٹ میڈلٹن کی قسمت سے جلتی نہیں ہیں ۔18 سال سے زائد عمر کی 1000 خواتین سے کیے گئے اس سروے کے مطابق 86 فی صد خواتین کو کیٹ کی جگہ لینے میں کوئئ دل چسپی نہیں کیونکہ زیادہ تر خواتین کے خیال میں شہزادی بننے کے بعد کیٹ میڈلٹن عام زندگی نہیں گزار سکیں گی اور وہ ہر وقت عوام اور میڈیا کی تنقیدی نگاہوں کا نشانہ بنی رہیں گی۔سروے میں صرف 10 فی صد خواتین نے کیٹ کی خوش بختی پر رشک کا اظہار کیا۔