تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چارسدہ: نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کے باہردھماکا

جنگ نیوز -
چارسدہ: نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کے باہردھماکا

چارسدہ …چارسدہ میں نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کے باہر نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن پڑانگ کی حدود میں عمرآباد کے علاقے میں کیا گیا۔ بارودی مواد پھٹنے سے نجی ایف ایم 93 ریڈیو اسٹیشن جو دلبر ریڈیو کے نام سے مشہور ہے اس کی عمارت کے دو کمرے اور بیرونی دیوار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ چینل کی نشریات بھی بند ہوگئی ہے ، پولیس نے علاقے کا گھراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.