29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیو کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
نیو کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی…نیو کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود مشین اور سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شفیق موڑ کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے فیکٹری میں موجود خام مال،مشینری اور فیکٹری کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔گارمنٹ فیکٹری کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔