تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کولمبیا :بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی،سیکڑوں افرادہلاک

جنگ نیوز -
کولمبیا :بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی،سیکڑوں افرادہلاک

بگوٹا…جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔سیکڑوں افرادہلاک اورلاکھوں بے گھر ہوگئے۔کولمبیا میں کئی ماہ سے وقفے وقفے سے جاری موسلادھاربارشوں اوراس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے۔سیلاب سے متعدد مکانات ، مال مویشی اورزراعت کوشدید نقصان پہنچا اورمختلف حادثات میں اب تک سیکڑوں افرادہلاک ہوچکے ہیں۔خطے میں لانینا نامی موسمی نظام کے تحت بحرالکاہل میں ہواکے کم دباؤ کی وجہ سے کولمبیا سمیت کئی ملکوں میں پانچ ماہ تک طوفانی بارشوں کاسلسلہ چلتا رہتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.