29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گلگت اور چترال کے درمیان شندور روڈ ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
جنگ نیوز -
گلگت...گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کو ملانے والا شندور روڈ برف ہٹا کر ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پھنڈر سے لاسپور تک سڑک سے برف ہٹا کر شندور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، تاہم فی الحال چھوٹی فور وہیل گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ گلگت اور مستوج کے درمیان نیٹکو بس سروس آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع شندور میں اب بھی پانچ سے سات فٹ برف موجود ہے ۔دنیا کے اس بلند ترین قدرتی سٹیڈیم میں ہر سال جولائی کے دوسرے ہفتے میں شندور میلہ لگتا ہے۔