تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں بجلی کی قلت 4350میگاواٹ سے تجاوز کرگئی

جنگ نیوز -
لاہور...ملک میں بجلی کی طلب بڑھنے اور پیداوار میں کمی ہونے سے بجلی کے شارٹ فال میں واضح اضافہ ہوگیا ہے اور یہ4355سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق بجلی کی کل طلب14 ہزار360 میگاواٹ اور پیداوار10ہزار5میگاواٹ ہے، اس طرح شارٹ فال4 ہزار355 میگاواٹ ہوگیا ہے ۔ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار6 ہزار84میگاواٹ، ہائیڈل سے2ہزار250 ، تھرمل سے15 سو61اور رینٹل سے110 میگاواٹ پیداوار مل رہی ہے ، نیشنل گرڈ سے کے ای ایس سی کو660 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.