تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:پینے کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کے بعض علاقوں میں پینے کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ چارسدہ روڈ،یو نی ورسٹی روڈ بھندو روڈ،گل بہار اور شیخ آباد کے علاقوں میں پینے کے پانی کے تجزیہ کے بعد پانی میں پو لیو وائرس کی موجود گی پا ئی گئی ہے، جس کے بعد بچوں میں پولیو کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ڈاکٹر جان بازکا کہنا تھا کہ9مئی سے خیبر پختونخوا میں تین روزہ پو لیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں47 ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئینگے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.