29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہباز شریف کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سے ملاقات
جنگ نیوز -
بیجنگ...وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیپلز گریٹ ہال میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔بیجنگ میں ہوئی ملاقات میں چینی کیمونسٹ پارٹی نے سیاسی جماعتوں کے وفود کے تبادلے میں اضافے پر زور دیا۔ چینی قیادت نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کے ریفارم پروگرام میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ اور عوام کی وسیع تر بہبود دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ ایجنڈے کی حیثیت رکھتا ہے۔