تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ساراکین قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جا ری

جنگ نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کل اثاثہ جات ایک کروڑ94 لاکھ روپے مالیت کے ہیں جبکہ پچھلے سال ان کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ89 لاکھ روپے تھی۔ وزیر اعظم کے پاس ملتان میں63 لاکھ روپے مالیت کا گھر،ایک کروڑ30 لاکھ روپے سے زائد کابینک بیلنس ہے وہ9 لاکھ 71 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں جبکہ اخراجات4 لاکھ روپے ہیں۔وزیراعظم دو سو تولے سونے کے بھی مالک ہیں لیکن نہیں ہے تواپنی گاڑی ۔ قائد حزب اختلاف چودھری نثار کے لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد میں7 پلاٹس ہیں، چکری میں42کنال کافارم ہاوس، راولپنڈی میں گھر،مرسڈیز اور پجارو گاڑیاں اور4 سو30کنال زرعی اراضی ہے جبکہ ان کے دو بینک اکاونٹس میں54 لاکھ ستر ہزار روپے موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا شورکوٹ میں20 لاکھ مالیت کا گھر ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وہ اپنے آبائی گھر کے پانچویں حصے کے مالک ہیں جس کی مالیت ان کے نزدیک ایک لاکھ روپے ہے،مولانا کے دو بینک اکاونٹس میں چار لاکھ تین ہزار روہے ہیں،مولانا کے پاس25 تولے سونا بھی ہے۔ان کے بھائی سابق وفاقی وزیر مولانا عطا الرحمان نہ گاڑی ہے نہ بینک اکاؤنٹ، صرف25 تولے سونا ان کی اہلیہ کے زیر استعمال ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.