29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شیخوپورہ: مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک
جنگ نیوز - شیخوپورہ…شیخوپورہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔تھانہ صدر کی نگینہ چوکی پولیس نے جوئیہ والا کے محمد ارشد کو چند روز پہلے گرفتار کیا ملزم پر لڑکی کے اغوا کا الزام تھا۔ ورثا نے الزام لگا کہ تفتیشی افسر محمد ایوب نے مقتول کو تشدد کر کے مارا تاہم تفتیشی افسر محمد ایوب کے مطابق مقتول نے اپنے ہی ازار بند سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے سب انسپکٹر محمد ایوب کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔