29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ن لیگ کا 18ویں ترمیمعملد رآمد کمیشن سے علیحدگی کا فیصلہ، ڈار مستعفی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن نے اٹھارویں ترمیم عملد رآمد کمیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اٹھارویں ترمیم عملد رآمد کمیشن کے ڈپٹی چیئر مین کی حیثیت سے اسحاق ڈار نے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارنے کمیشن سے علیحدگی سے متعلق وزیراعظم کو5صفحات پر مشتمل خط بھی بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابقمسلم لیگ ن کوصوبوں کووسائل کی منتقلی پراعتراض تھے۔سینیٹر اسحاق ڈارنے کمیشن کے ڈپٹی چیئر مین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔