29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نوابشاہ :این جی او کا ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع،7افراد سوار ہیں
جنگ نیوز -
نواب شاہ…نواب شاہ میں این جی او کا ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ہے جس میں چھ سے 7افراد سوار تھے ۔ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد ریجن سید مشتاق علی شاہ نے جیونیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر سکرنڈ کے قریب گرا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک حادثے کے بالکل درست مقام اور جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عطا اللہ شاہ نے جیونیوز کو بتایا کہ سفید رنگ کا ہیلی کاپٹر کسی این جی اوکا تھاجسے انتہائی نچلی پرواز کرتے دیکھا گیا ۔ ڈی ڈی او کے مطابق مقامی افراد اور پولیس نے ہیلی کاپٹر دریائے سندھ میں گرنے کی اطلاع دی ہے ۔