29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
زین سکھیرا جعلی ڈگری ، ایف آئی آر کے اخراج کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق کنسلٹنٹ زین سکھیرا کی جعلی ڈگری پر درج ایف آئی آر کے اخراج سے متعلق درخواست پر فیصلہ22اپریل تک محفوظ کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد انور خان کاسی کی عدالت میں وفاق، ایف آئی اے اور درخواست گزار کے وکلا نے زین سکھیرا کیس میں دلائل مکمل کر لئے۔ درخواست گزار کے وکیل چودھری عبدالعزیز کا موقف تھا کہ ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی،ان کے موکل کے خلاف صرف متعلقہ یونیورسٹی ہی مقدمہ درج کرا سکتی ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی، اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ22اپریل تک محفوظ کر لیا۔