تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا میں مزید شدید طوفانوں کی پیش گوئی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا طوفانوں کی زد میں ہے ، تین دن میں45افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور آنیوالے دنوں میں مزید سخت طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں آندھی، موسلا دھاربارشوں اورطوفانی بگولوں کا سلسلہ جمعرات کی شب اوکلا ہوما سے شروع ہوا تھا جس نے آرکنساس ، مسی سپی ، الاباما ، جارجیا ،، شمالی کیرولینا اور ورجینیا کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ سب سے زیادہ تباہی شمالی کیرولینا میں ہوئی جہاں ہفتے کوآنے والے طوفان سے23 افراد ہلاک ہوئے ۔ صدر اومابا نے شمالی کیرولینا کو وفاقی آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ طوفانوں سے متاثرہ ریاستوں میں بجلی ، فون اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا جس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن امریکی نیشنل ویدر سروس نے آئندہ چند روز کے دوران انہی علاقوں میں اور زیادہ شدید طوفانوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.