تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل ٹی 20میچ میں پنجہ آزمائی کرینگے

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…پاکستان کرکٹ ٹیم کل سینٹ لوشیا میں دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے کریگی، یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔ سینٹ لوشیا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم پرامید ہیں کہ قومی ٹیم دورے کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتریگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج تک ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئی ہیں ۔ویسٹ انڈیزنے اب تک کے28مقابلوں میں سے 11 جیتے، 15 ہارے جبکہ دو میچ ٹائی ہوئے،جبکہ پاکستان نے45ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں27مرتبہ فتح اور17بار شکست کا سامنا کیا ۔ ایک میچ ٹائی ہوا، پاکستان کی فتوحات میں2009 کا ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.