29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پرنس ولیم کی شادی: شاہی خاندان کی ٹوپیوں پر بھی سٹہ لگ گیا
جنگ نیوز -
لندن …دنیا میں سب سے زیادہ بات کیاجانے والاموضوع آجکل برطانوی شاہی جوڑے کی شادی ہے۔فرانس میں بیریت اور امریکا میں بیس بال کیپ پسند کی جاتی ہے،لیکن برطانوی شہریوں کی ہیٹس سے محبت ذرا مختلف ہے۔ برطانیہ میں ٹوپیاں پہننا پسندکیاجاتاہے، خاص طورپرشاہی خاندان میں اور جب بات ہو شاہی خاندان میں شادی کی تو ہر ایک ہی ٹوپی کادیوانہ نظر آئیگا۔سٹے بازتقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم کی ٹوپی کارنگ پیلے میں پسندیدہ قرار دے رہے ہیں۔ولیم کیٹ کی شادی میں شریک افراد کیلئے کوئی ڈریس کوڈ تو نہیں رکھا گیا،لیکن جینٹس ٹو پیس میں نظر آئیں گے اورسیکڑوں لڑکیوں نے شادی میں شرکت کے لیے ہیٹس بننے کودے دئیے ہیں۔