تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قومی حکومت کے قیام کیلئے بات چیت جاری ہے،جہانگیر بدر

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹرجہانگیربدرنے کہاہے کہ قومی حکومت کے قیام کیلئے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی حتمی طورپرکچھ نہیں کہاجاسکتا، ان کاکہناہے کہ ایچ ای سی کوتحلیل کیاجائے گانہ یہ صوبوں کومنتقل ہوگا اورنہ ایساکوئی قانون بنایاجارہاہے۔ اسلام آبادمیں ہائیرایجوکیشن کمیشن میں پہلی بین الاقوامی سوشل سائنسز کانفرس سے خطاب میں جہانگیربدر کاکہناتھاکہ وہ حکومت کی طرف سے یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایچ ای سی کوخطرے میں نہیں ڈالاجائے گا۔ بعدمیں میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ قومی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ق، ایم کیوایم اوردیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ چیئرمین اوگراسے متعلق ایک سوال پرجہانگیربدرنے کہاکہ وہ ان کے رشتہ دارہیں لیکن ان کے ذمہ دارنہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.