29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کو بیرونی سے زیادہ اندر ونی قوتوں سے خطرہ ہے ،خورشید شاہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مذہبی امور کے وفاقی وزیرسیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کو خطرہ، بیرونی قوتوں سے زیادہ اندرونی طور پرانتشار پیدا کرنے والی قوتوں سے ہے ، جو جاہلانہ تصورات معاشرے پر مسلط کرناچاہتی ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ حکومت نے سیاسی میدان کے لئے مفاہمت کاعمل اسی لئے شروع کیاہے کہ ملک کوسیاسی طورپرمتحداورمنظم کیاجاسکے، بین المذاہب ہم آہنگی کا تصور بھی سب سے پہلے اسلام نے دیا۔خورشیدشاہ نے کہاکہ علمااجتہاد کی ذریعے مسلم معاشروں کے مسائل حل کریں۔ان کاکہناتھاکہ سعودی حکومت کی جانب سے حج متاثرین کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم وزارت مذہبی امورکودے دی گئی ہے۔