تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا:قذافی کے مخالفین غیرملکی فوج کی تعیناتی پر آمادہ

جنگ نیوز -
بن غازی ... لیبیا میں معمر قذافی کے مخالفین نے کہا ہے کہ وہ شہریوں کی جان بچانے کے لیے غیرملکی زمینی فوج کی آمد بھی قبول کرلیں گے۔لیبیا کی عبوری کونسل کے ترجمان عبد الحفیظ غوغا نے کہا کہ وہ اپنی مدد کے لیے غیرملکی مداخلت کا مطالبہ نہیں کررہے، بلکہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فیصلے پر اقوام متحدہ کے تحت ضروری اقدامات چاہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان بچانے کے لیے امداد کی فراہمی کے راستے محفوظ بنانے پڑیں گے۔اگر ایساکرنے کا واحد طریقہ غیرملکی زمینی دستوں کی آمد ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.