29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک امریکا دو طرفہ مذاکرات آج واشنگٹن میں ہونگے
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہورہے ہیں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کریں گے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ویزے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی جائے گی ،سلمان بشیر اور ان کے وفد کے ارکان 21 اور 22 اپریل کوامریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں حکام سے ملاقاتیں کریں گے بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے حوالے سے بھی امور طے کئے جائیں گے۔