تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تھرکول منصوبے میں اینگرو کا کام مکمل ہے،آصف تاجک

جنگ نیوز -
ڈہرکی…اینگرو کے وائس پریذیڈنٹ آصف تاجک نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبے میں اینگرو نے اپنے حصے کا ساٹھ فیصد کام مکمل کر دیا ہے ۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں واقع اینگرو کے وائس پریذیڈنٹ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر سعودی عرب اور ایران کے تیل کے زخائر سے بجلی بنائی جائے اور تھرکول کے کوئلے کے ایندھن کا استعمال کیا جائے تو اس کا وٹینشلان دونوں ممالک سے کہیں زیادہ ہے اور اس کا حجم دونوں ممالک کے تیل سے بھی زیادہ ہیسندھ حکومت کے ساتھ تھرکول منصوبے پر اینگروکی جانب سے ساٹھ فیصد ٹیکنیکل کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ چالیس فیصد حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبے سے پہلے فیز میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جائے گی اور پھر چار ہزار میگا واٹ تک بجلی بنائی جا سکے گی جبکہ پورے پاکستان کی کھپت بیس ہزار میگا واٹ ہے اور آٹھ سال کے دوران پاکستان نہ صرف خود کفیل ہوسکتا ہے بلکہ اسے برآمد بھی کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.