29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کسی پر اعتبار نہیں، اللہ کی عدالت سے رجوع کروں گی، مختار اں مائی
جنگ نیوز -
ملتان…مختاراں مائی نے اجتماعی زیادتی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد کہا ہے کہ انہیں کسی عدالت پر اعتبار نہیں رہا ۔ اب وہ اللہ کی عدالت سے رجوع کریں گی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مختار اں مائی نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہے۔ عدالت عظمیٰ کو ہائیکورٹ کا 2005 والا فیصلہ ہی برقرار رکھنا تھا تو انہیں اتنا انتظار کیوں کرایا گیا اور کس بات کی سزا دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں وکیل سے مشورہ کریں گی۔