تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیائی دارالحکومت کے نواح میں نیٹو کا حملہ، 7شہری ہلاک،18زخمی

جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں نیٹو کے حملے میں7شہری ہلاک اور18زخمی ہو گئے۔معمر قذافی کے مخالفین نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان بچانے کیلئے غیرملکی زمینی فوج کی آمد قبول کرلیں گے۔لیبیا میں حکومت کی حامی فورسز کیخلاف نیٹو کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے میں7شہری ہلاک اور18زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روزمصراتہ میں میں حکومت کی حامی اور مخالف فوج کے درمیان شدید لڑائی میں10شہری ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونیوالوں میں برطانیہ کے آسکر ایوارڈنامزد ڈائریکٹرTim Hetheringtonبھی شامل ہیں ۔ٹم فلم"Restrepo"کے معاون ہدایتکار کے طورآسکر کیلئے نامزد ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ حملہ میں ایک امریکی فوٹو گرافرChris Hondros بھی ہلاک ہوگیا ۔لیبیا کے تیسرے بڑے شہر میں ہونیوالی لڑائی میں یوکرائن کا ایک ڈاکٹر اور سات مقامی باشندے بھی مارے گئے۔دوسری جانب لیبیا کی عبوری کونسل کے ترجمان عبد الحفیظ غوغا نے کہا کہ وہ اپنی مدد کیلئے غیرملکی مداخلت کا مطالبہ نہیں کررہے، بلکہ وہ شہریوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فیصلے پر اقوام متحدہ کے تحت ضروری اقدامات چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.