29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور ہائی کورٹ:مالاکنڈ کے بینک ملازمین سے ریکوری روکنے کا حکم
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور ہائی کورٹ نے مالاکنڈڈویژن میں مختلف بنکوں کے ملازمین کے ذمے واجب الادا قرضوں کی ریکوری روکنے کا حکم دیا ہے۔ مالا کنڈ ڈویژن کے مختلف بنکوں کے356 ملازمین نے قرضوں کی ریکوری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکر رکھی ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ آنے تک قرضوں کی ریکوری پر حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بینک ملازمین نے اپنی رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ مالاکنڈڈویژن جنگ زدہ علاقہ ہے اور وزیراعظم نے یہاں کے رہائشیوں کو قرضے معاف کئے ہیں۔انہوں نے متاثرہ ملازمین کے ذمے تمام قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیاہے