تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا :خانہ شماری کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع

جنگ نیوز -
پشاور...محکمہ شماریات نے خیبر پختونخوا میں خانہ شماری کی تاریخ میں25 اپریل تک توسیع کردی ہے۔محکمہ شماریات خیبرپختونخوا کے کمشنرفضل ربی نے جیو نیوز کو بتایا کہ مطابق خانہ شماری کی تاریخ25اپریل تک بڑھادی گئی ہے ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں86 جبکہ فاٹامیں56 فیصد خانہ شماری مکمل کرلی گئی ہے۔ فاٹا کے علاقوں وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خانہ شماری کا کام متاثرہورہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں خانہ شماری مکمل کی جائے گی اوراگست میں مردم شماری شروع کی جائے گی ۔ ملک میں چودہ سال بعد مردم و خانہ شماری کا کام شروع کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.