تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں دھماکا،9افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں رمی کلب کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں9افراد ہلاک جبکہ30افرادسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔زخمی افراد کو قریب ہی واقع سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سول اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق اسپتال میں30سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے9افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.